دنیا بھر سے آزادکشمیر کی جیلوں کا ماحول دوستانہ ہے ‘ قیدیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کیلئے صاف ستھرا کھانا، فزیکل فٹنس کیلئے آدھا گھنٹا پریڈ /واک کاخصوصی اہتمام کیاگیاہے

آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر جیل خانہ جات چودھری اسحاق کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 30 مئی 2018 17:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر جیل خانہ جات چودھری اسحاق نے کہاہے کہ دنیا بھر سے آزادکشمیر کی جیلوں کا ماحول دوستانہ ہے ، قیدیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کیلئے صاف ستھرا کھانا، فزیکل فٹنس کیلئے آدھا گھنٹا پریڈ /واک کاخصوصی اہتمام کیاگیاہے، آزادکشمیر کی 3بڑی جیلوں سمیت سب جیلوں میں 750 قیدیوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات انسانی تقاضے پورے کرنے کیلئے مل رہی ہیں۔

قیدیوں کو افطاری اور سحری کیلئے بھی خصوصی اہتمام کیاگیاہے ،الحمداللہ آزادکشمیر میں جرائم کی شرح بہت کم ہے ،عید قربان پر قیدیوں کی رہائی کی بڑی خوشخبری دینگے ،میرپور ، مظفرآباد ، کوٹلی کی بڑی جیلوں میں پاکستان کی نسبت دوستانہ ماحول ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات چوہدری اسحاق نے کہاکہ آزادخطہ کی تاریخ کا شاندار ترین بجٹ پیش کیاگیاہے ۔

این ٹی ایس جیسے اقدامات میں وزیراعظم کو ممبران اسمبلی کابڑا دبائو تھالیکن ریاست تشخص کی بحا لی اور گڈ گورننس پر انہوں نے کوئی کمپرمائز نہیں کیا۔ این ٹی ایس کانفاذ کرکے اداروں کو باصلاحیت اہلکار ان مہیا کیئے ،وزیراعظم فاروق حیدر اضافہ بجٹ، گڈ گورننس اور ایکٹ 74 میں ترامیم کرکے امر ہوگئے ہیں۔ پنجاب کو ن لیگ کے علاوہ کوئی بھی جماعت فتح نہیں کرسکتی جس کی بڑی وجہ میرٹ انصاف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کونسل کاخاتمہ ، ختم نبوت بل کی منظوری ، این ٹی ایس کانفاذ فاروق حیدر کے اہم کارنامے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہر شخص کی خیال ہوتاہے کہ وہ کوئی اچھا کام کرجائے لیکن اللہ رب العز ت جس سے جو کام لے وہ لیے لیتاہے ۔ فاروق حیدر خان سے تاریخی کام رب العزت نے لیے جس پر ایم ایل ایز اور عوام کو فخر ہے ۔