ریسکیو 1122مظفرآباد کی گاڑیاں ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے تعطیل کا شکار‘ریسکیو 1122مظفرآباد واحد اچھی ایمرجنسی سروس ہے جو بروقت اور جائے حادثہ پر پہنچ جاتی ہے

چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر کی بات چیت

بدھ 30 مئی 2018 22:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122مظفرآباد کی گاڑیاں ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے تعطیل کا شکار۔ریسکیو 1122مظفرآباد واحد اچھی ایمرجنسی سروس ہے جو بروقت اور جائے حادثہ پر پہنچ جاتی ہے اور اس کے اہلکاران جانفشانی سے اپنی خدمات سر انجام دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور اور دیگر اضلاع کے ملازمین جو کنٹریکٹ اور عارضی بنیادوں پر تعینات تھے ان کو حکومت نے مستقل کر دیا جبکہ مظفرآباد جو دارالحکومت بھی ہے اس کے ملازمین ابھی تک مستقل نہیں ہو سکے اس کی اصل وجہ مظفرآباد ڈویژن کی قیادت کی نااہلی ہے ۔یہ راجہ فارو حیدر خان کی کیسی گڈ گورننس ہے ۔ایک اہم ترین شعبہ ریسکیو 1122کی گاڑیاں ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے ایک عرصہ سے تعطل کا شکار ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں وہ مظفرآباد کی عوام کو سہولیات دینے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈیزل کی مد میں فنڈز مہیا کرے اور عارضی ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :