محکمہ جنگلات کے 35ڈپو گارڈز نے فراغت کیخلاف احتجاجی دھرنا شروع کر دیا

بدھ مئی 22:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) محکمہ جنگلات کے 35ڈپو گارڈز نے فراغت کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ڈپو گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ یہ احتجاجی دھرنا مطالبات کے حل اور مستقبل کو محفوظ بنانے تک جاری رہے گا۔گزشتہ روز ڈپو گارڈ نے مرکزی جنگلات کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے ۔احتجاجی کیمہ میں تنظیم فاریسٹر ،فاریسٹگارڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم اعوان نے بھی شرکت کی اور ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔

احتجاجی مظاہرین عثمان ناصر،وقاص قیوم ،سید افتخار حسین شاہ ،میر وار،محمد رفیق ،میر رضوان ،رقیب احمد ،بابر عزیز ،میر ظہور ،راجہ محمد حنیف نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے جائز حق کیلئے احتجاجی دھرنا پر مجبور ہوئے ہیں ۔ماہ مقدس سمیت عیدالفطر بھی ہم احتجاجی کیمپ میں منائیں گے اور ایک ہفتہ کے بعد مرکزی ایوان صحافت کے باہر احتجاجی دھرنا دینگے ۔

(جاری ہے)

اکلاس کے نو سو ملازمین کو گولڈن شیک ہنڈ دیا گیا ہم 35ملازمین کا کیا قصور ہے ۔ہماری مدت ملازمت 15سال سے زائد ہوگئی ہے ۔اس وقت ضلع نیلم کے ڈپو گارڈز کو دس ماہ اور مظفرآباد کے ڈپو گارڈز کو تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے ۔ہمارے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں مستقل کیا جائے یا گولڈن شیک ہنڈ ہمیں بھی دے کر فارغ کیا جائے ہماری عمریں بھی اب زائد المعیاد ہو چکی ہیں ہم کدھر جائیں اور کس سے فریاد کریں ۔

متعلقہ عنوان :