آٹھ مقام‘نگدر بائی پاس روڈ ایک ماہ سے بند ‘چالیس ہزار کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی

علاقہ میں اشیائے خورد نوش کی شدید قلت، عوام کئی میل روزانہ پیدل سفر کرنے پر مجبور

بدھ 30 مئی 2018 22:51

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) نگدر بائی پاس روڈ ایک ماہ سے بند ‘چالیس ہزار کی آبادی محصورعلاقہ میں اشیائے خورد نوش کی شدید قلت، عوام کئی میل روزانہ پیدل سفر کرنے پر مجبور، مریضوں، بوڑھوں ، طلباء، سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی آٹھمقام کے بالائی علاقہ نگدر کی روڈ گھوڑے نکہ کی سڑک پچھلے دو ماہ سے بند ہے ۔

علاقہ کی چالیس ہزار سے زائد کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے علاقہ میں اشیائے خورد نوش کی شدید قلت ہے۔ ایمرجنسی میں بعج گاڑیاں مسافروں کی جان خطرے میں ڈال کر نگدر نالہ کراس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نالہ میں پانی کے بہائو کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ عوام علاقہ نے سڑک کی بحالی کے لئے انتظامیہ حکومت اور محکمہ شاہرات کو زبانی و تحریری طور پر آگا ہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عارف افضل بٹ نے عوامی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بتایا کہ ھکومت فوری طور پر نگدر کی سڑک کی بحالی کے لئے قدامات کرے کسی بھی حادثہ کی ذمہ دار حکومت ہو گی سپیکر اسمبلی کانوں کی کھڑکیاں کھولتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے اگر کوئی مر گیا تو اس کی ایف آئی آر ذمہ داروں کے خلاف کٹواتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔