سیاحتی مقام کیرن میں موبائل فون سروس شروع کی جائے‘ عوامی مطالبہ

بدھ مئی 22:51

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سیاحتی مقام کیرن میں موبائل فون سروس شروع کی جائے۔ گائوں نیلم کے وفد جس کی قیادت راجہ سہیل خان کر رہے تھے بتاہا کہ ایس سی او نے نیلم گائوں اور کیرن میں ٹاور کی تنصیب مکمل کر لی ہے ۔ لیکن موبائل فون سروس کی فراہمی میں لیت لعل سے کام لیا جا رہا ہے ایک ایک ہفتے کا کہہ کر چھ ماہ گزار دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کے جذبات احساسات سے نہ کھیلا جائے۔ دس دن کے اندر موبائل فون سروس شروع نہ ہوئی تو عوام علاقہ سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔ نیلم نگدر، دنجر قراشی کارکہ کی 70 ہزار کی آبادی موبائل فون سروس سے محروم ہیں عوام علاقہ کو دس روپے کال کے لئے پچاس کلو میٹر کا سفر کر کے ہیڈکواٹر آٹھمقام میں آنا پڑتا ہے۔ مقررہ ڈید لائن پر سروس فراہم نہ کی گئی تو شاہرائے نیلم بند کر کے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :