سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سیکرٹری الیکشن کمیشن کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کی تیاری سے متعلق دی گئی بریفنگ پر اظہار اطمینان

بدھ 30 مئی 2018 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی طرف سے کمیٹی کوشفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کی تیاری سے متعلق دی گئی بریفنگ کو شاندار قرار دیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سیکرٹری کی طرف سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے الیکشن کے انعقاد کیلئے آپ کے عزم اورقومی ذمہ داری کی ادائیگی کیلئے لگن کو سراہا ہے،کمیٹی اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ الیکشن کے بروقت انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن کمیشن عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے گا۔