اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13اضلاع کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ سنادیا

4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم ‘9اضلاع کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں

بدھ 30 مئی 2018 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) اسلام آباد ہوئیکورٹ نے 13اضلاع کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ سنائے ہوئے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم اور 9اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ہائیکورٹ نے 13اضلاع کے فیصلے سنائے۔

(جاری ہے)

مزید چار اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں جن میں خاران ، گھوٹکی ، قصور ، اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیاں شامل ہیں۔ عدالت نے 9اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ جن میں خانیوال ، چینوٹ ، کرم ایجنسی ، راجن پور ، مانسہرہ ، صوابی ، جیکب آباد، گوجرانوالہ اور عمر کوٹ شامل ہیں۔ 6اضلاع کی حلقہ بندیوں کا فیصلہ آنا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :