Live Updates

پی ٹی آئی کے پاس جو جادو کی چھڑی ہے وہ صادق اور امین لیڈر ہے ‘ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سندھ میںاپنی نا اہلی سے ہماری حکومت کی راہ ہموار کر دی ‘ مسلم لیگ(ن) کی 5سالہ حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے،حکمران اپنے پیچھے مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ عوام کو دیکر جا رہے ہیں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 22:55

پی ٹی آئی کے پاس جو جادو کی چھڑی ہے وہ صادق اور امین لیڈر ہے ‘ایم کیو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس جو جادو کی چھڑی ہے وہ صادق اور امین لیڈر ہے ،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سندھ میںاپنی نا اہلی سے ہماری حکومت کی راہ ہموار کر دی ہے، مسلم لیگ(ن) کی 5سالہ حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے،حکمران اپنے پیچھے مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ عوام کو دیکر جا رہے ہیں۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی 5سالہ حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ حکومت تعلیم، صحت اور معیشت کے محاذوں پر بھی مکمل ناکام رہی جس کے باعث آج پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ یہ لوگ اپنے پیچھے مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ عوام کو دیکر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا شدید خطرہ ہے کہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کا تعین ہمارے ہاتھوں سے نہ نکل جائے۔

پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔ ہم پورے پاکستان سے اپنے مظبوط امیدوار میدان میں کھڑے کریں گے۔ آصف زرداری اور ایم کیو ایک نے پاکستان کو اتنالوٹا ہے کہ لوگ کہ رہے ہیں کہ ان سے چور ہی بہتر تھے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سندھ میں ہماری حکومت کی راہ ہموار کر دی ہے۔ نگران وزیر اعظم کے طور پر ناصر الملک بہتر انسان ہیں جن کا کردار بھی اچھا اور شفاف ہے۔ امید ہے ناصر الملک اپنی نگرانی میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پاس جو جادو کی چھڑی ہے وہ صادق اور امین اور ایماندار لیڈرہے جو ہمیں کامیاب کرائے گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات