بدقسمتی ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر مزدور کی نمائندگی جاگیردار اور غریب کی نمائندگی سرمایہ دار کر رہا ہے‘ ایم کیو ایم پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے‘ جس ملک کے اندر جاکیردارانہ نظام ہو وہاں جمہوریت پھل پھول نہیںسکتی

ْایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں پارلیمنٹ کے اندر مزدور کی نمائندگی جاگیردار اور غریب کی نمائندگی سرمایہ دار کر رہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، جس ملک کے اندر جاکیردارانہ نظام ہو وہاں جمہوریت پھل پھول نہیںسکتی،5سال کے دوران حکمران عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے اندر جاکیردارانہ نظام ہو وہاں جمہوریت پھل پھول نہیںسکتی۔ جب تک جمہوریت کے ثمرات عام عوام تک نہیں پہنچتے تب تک اس جمہوریت کا کہئی فائدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جمہوریت کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پارلیمنٹ کے اندر مزدور کی نمائندگی جاگیردار اور غریب کی نمائندگی سرمایہ دار کر رہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس حکومت کا یہ ہی بڑا کارنامہ ہے کہ انہوںنے اپنی5سال پورے کر لیے ہیںلیکن حکمران عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس حکومت نے عوام سے کام کرنے کے وعدے کیے تھے یہ ہی بہت بات ہے ان کو پوری کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔ کراچی کی عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جو پارلیمنٹ کے اندر عوام کے متوسط طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایم کیو ایم کی طرز سیاست ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہی