انتخابات موخر کروانے کیلئے ملک کے سب سے بڑے صوبے کی اسمبلی میں قرارداد منظور کروا لی گئی

صوبے میں عام انتخابات مؤخرکرنے کی قرارداد بلوچستان اسمبلی میں جمع، جولائی میں بارشوں باعث نقل مکانی ‘فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بھی لوگ سعودی عرب میں ہوں گے ‘انتخابات جولائی کی بجائے اگست میں کرائے جائیں‘صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا قرار داد میں موقف

بدھ 30 مئی 2018 22:56

انتخابات موخر کروانے کیلئے ملک کے سب سے بڑے صوبے کی اسمبلی میں قرارداد ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے صوبے میں عام انتخابات مؤخرکرنے کی قرارداد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ جولائی میں بارشوں باعث نقل مکانی ‘فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بھی لوگ سعودی عرب میں ہوں گے ‘انتخابات جولائی کی بجائے اگست میں کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبے میں عام انتخابات مؤخرکرنے کی قرارداد بلوچستان اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جولائی میں مون سون بارشوں کے باعث بلوچستان سے لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں اور اس مہینہ میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے بھی سعودی عرب میں ہوں گے لہذا انتخابات جولائی کے بجائے اگست میں کرائے جائیں۔