موٹروے پولیس کی مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

اسلام آباد ٹول پلازہ پر نہ رکنے والی بس پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی‘ 2 اہلکار معطل‘ تحقیقات کا حکم

بدھ مئی 22:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) موٹروے پولیس بھی ڈولفن فورس کے نقشے قدم پر چل پڑی۔ اسلام آباد ٹول پلازہ پر نہ رکنے والی بس پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے بس کنڈیکٹر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس اہلکاروں نے بس کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈائیور نے بس نہ روکی تو موٹروے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کھول دی۔

ڈی آئی جی موٹروے نے فائرنگ کرنے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا۔یاد رہے گزشتہ روز لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے 14 سالہ نوجوان سلیم جاں بحق ہو گیا تھا۔ لواحقین کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا تاہم ڈولفن اہلکاروں کو بچا لیا اور مقدمے میں کسی اہلکار کو نامزد نہیں کیا گیا۔