امریکہ میں تعینات نئے سفیرعلی جہانگیرنے ذمہ داریاں سنبھال لیں

بدھ مئی 23:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ علی جہانگیر کو 8 مارچ کو امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا تھا، وہ گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

علی جہانگیر چند ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کریں گے۔ سفارتی دستاویز پیش کرنے کے بعد علی جہانگیر سفیرکے طور پر کام کرسکیں گے۔علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چوہدری کی جگہ امریکا میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔ اعزاز چوہدری نے پاکستانی سفیر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔