نواں آیا ایں سوہنیا … مصطفی قریشی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

بدھ مئی 23:01

نواں آیا ایں سوہنیا … مصطفی قریشی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) نواں آیاں ایں سوہنیا! اس ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے اداکار مصطفی قریشی نے پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری خرم شیر زمان نے اداکار مصطفی قریشی سے ملاقات کی، جس میں مصطفی قریشی نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جب کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔