اب ہر نئی آنے والی اداکارہ خو دکو سپرسٹار تصور کرتی ہے‘صائمہ خان

بدھ 30 مئی 2018 23:04

اب ہر نئی آنے والی اداکارہ خو دکو سپرسٹار تصور کرتی ہے‘صائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ سفارشی ادکاراں نے تھیٹر کے ماحول کا خراب کر دیا ہے‘ ا ب ہر نئی آنے والی اداکارہ خو دکو سپرسٹار تصور کرتی ہے اور جونیئر اداکاراں نے سینئر ز کا احترام کرنا بھی چھوڑدیا ہے تو پھر تھیٹر کا یہ حال ہی ہونا ہے جو آج کل ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںصائمہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے اور میرے نزدیک نئے لوگوں کی آمد سے شوبز انڈسٹری کو نئی جدت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا نئے فنکاروں کومشورہ ہے کہ وہ اپنی سینئر اداکاراں کا احترا م کریں اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ اچھار معیاری رقص پیش کرنے کے باعث پرستاروں اورتھیٹر پروڈیوسروں کی فہرست میں میرا نام پہلے درجوں میں شامل ہے جو میرے لئے باعث فخر بات ہے۔

متعلقہ عنوان :