اداکارہ فواد خان کی بہن کی منگنی کی خفیہ تقریب کی تصاویر میڈیا میں لیک ہوگئیں

بدھ مئی 23:04

اداکارہ فواد خان کی بہن کی منگنی کی خفیہ تقریب کی تصاویر میڈیا میں لیک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) لالی ووڈ کے معروف اداکار فواد خان کی بہن ثنا خان کی منگنی کی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی، یہ تقریب اس حوالے سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی تھی کہ اسے میڈیا کی نظروں سے انتہائی پوشیدہ رکھا گیا تھا اور کوشش کی گئی تھی کہ اس کی خبر کسی کو بھی نہ ہو۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے باوجود منگنی کی کچھ تصاویر میڈیا میں لیک ہو ہی گئیں، ان میں سے ایک تصویر میں فواد خان سفید شلوار قمیض میں بیٹھے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ صدف نے ایس ایف کے کا سوٹ زیب تن کر رکھا ہے۔

انہی تصاویر میں سے ایک فواد خان کی بہن کی بھی ہے جو شادی کے لئے تیار کردہ خصوصی لباس میں بہت پیاری لگ رہی ہیں۔منگنی کی اس تقریب میں دونوں کے خاندانوں کے افراد کے علاوہ کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ تاکہ اس تقریب کے حوالے سے تفصیلات میڈیا میں عام نہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :