انوشکا شرما فلم’’سنجو‘‘ میں نہایت منفرد اسٹائل میں جلوہ گر ہونگی

بدھ 30 مئی 2018 23:04

انوشکا شرما فلم’’سنجو‘‘ میں نہایت منفرد اسٹائل میں جلوہ گر ہونگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ’سنجو‘ میں ایک مختصر لیکن اہم کردار ادا کیا، جس کے انداز کا پہلا پوسٹر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما کو اس فلم میں نہایت منفرد اسٹائل میں پیش کیا گیا، تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ فلم ’سنجو‘ میں کس کا کردار نبھا رہی ہیں۔

راج کمار ہیرانی نے انوشکا شرما کے پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ مداحوں کو ان کے کردار کا اندازہ لگانے کو بھی کہا، جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کل فلم کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر ان کے کردار کا انکشاف کریں گے۔اس پوسٹر میں انوشکا شرما کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور بھی موجود ہیں، جو فلم سنجو میں سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :