مادھوری ڈکشت کی فلم ’’کلنک‘‘ کی پہلی جھلک جاری

بدھ 30 مئی 2018 22:50

مادھوری ڈکشت کی فلم ’’کلنک‘‘ کی پہلی جھلک جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کی فلم ’’کلنک‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر کی پیش کردہ فلم ’’کلنک‘‘ میں مادھوری ڈکشٹ کے حلیے کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے، جس میں مادھوری نے سبز رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور ماتھے پر سلور جھومر اور سلور بندے بھی پہنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں مادھوری کتھک ڈانس کی ٹیچر کا کردارادا کر رہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون۔ عالیہ بھٹ،سوناکشی سنہا،ادیتا رائے کپور اور سنجے دت شامل ہیں۔ فلم ا?ئندہ سال19اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :