سی ٹی اسکین مشینوں پر سو ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں‘ سی ٹی اسکین کے اخراجات حکومت ادا کرے گی‘ اب سی ٹی سکین خراب ہوگی نہ عملہ غائب‘ ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا راجن پور ہسپتال میں موبائل تشخیصی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 22:46

سی ٹی اسکین مشینوں پر سو ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں‘ سی ٹی اسکین کے اخراجات ..
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی ٹی اسکین مشینوں پر سو ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں‘ سی ٹی اسکین کے اخراجات حکومت ادا کرے گی‘ اب سی ٹی سکین خراب ہوگی نہ عملہ غائب‘ ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہے ہیں۔ بدھ کو راجن پور ہسپتال میں موبائل تشخیصی مرکز افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کیا۔

وزیراعلیٰ نے سی ٹی سکین کے شعبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ کمپنی حکام نے وزیراعلیٰ کو سی ٹی سکین مشین پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف شہروں یں سی ٹی سکین مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔ سی ٹی اسکین مشینوں پر سو ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ مریضوں کو سی ٹی اسکین کی سہولت مفت میسر ہوگی۔ سی ٹی سکین کے اخراجات حکومت ادا کرے گی سی ٹی سکین مشین چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہے ہیں نجی انتظام سے پتھالوجی لیب کے مثبت نتائج نکلے۔ پنجاب میں صحت عامہ کا کلچر بدل رہا ہے۔ اب سی ٹی سکین خراب ہوگی نہ عملہ غائب وزیراعلیٰ نے او پی ڈی‘ برن اور ڈینٹل یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ شہباز شریف مختلف وارڈز میںگئے اور مریضوں کی عیادت کی۔ زیر علاج مریضوں نے شہباز شریف کو درازی عمر کی دعائیں دیں۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں سے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا مریضوں نے علاج معالجے اور ادویہ کی فراہمی پر اظہار اطمینان کیا۔