بھوجاایئرلائن حادثہ‘ اسلا م آباد ہائیکورٹ نے کمپنی مالک سمیت 9 عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

بھوجاایئرلائن کاطیارہ 20اپریل 2012 کو اسلام آبادمیں گرکرتباہ ہواتھاجس میں 127 افرادسوارتھے

بدھ 30 مئی 2018 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھوجاایئرلائن حادثہ میں کمپنی مالک سمیت 9 عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔طیارہ 20اپریل 2012 کوگرکرتباہ ہواتھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئرسول جج غلام ربانی نے بھوجاایئرلائن حادثہ میں کمپنی مالک سمیت 9 عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھوجاایئرلائن کاطیارہ 20اپریل 2012 کو اسلام آبادکے مضافاتی علاقے میں گرکرتباہ ہواتھاجس میں 127 افرادسوارتھے۔حادثے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرکمیشن قائم ہواتھا جس میں ایئرلائن کے مالکان اورسول ایوی ایشن کے عہدیداروں کوذمہ دارٹھہرایاتھا اور کمیشن رپورٹ کے بعدایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :