اسرائیل اور فلسطین مابین غزہ فائر بندی معاہدہ، حماس کی تائید،اسرائیل کی تردید

بدھ 30 مئی 2018 22:46

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل سے فائر بندی معاہدے کی تصدیق کر دی، اسرائیل نے غزہ فائر بندی معاہدے کی خبروں کی تردید کی ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اہم رہنما نے اسرائیل کے ساتھ فائر بندی معاہدہ طے پانے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے آج بدھ کو بتایا کہ گزشتہ کئی گھنٹوں کے دوران متعدد ثالثوں کی کوششوں کے بعد فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ان کے بقول جب تک اسرائیل اس پر عمل پیرا رہے گا، حماس بھی اس معاہدے کی پاسداری کرے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی انٹیلیجنس وزیر نے غزہ فائر بندی معاہدے کی خبروں کو رد کیا ہے۔ غزہ اور اسرائیل کے مابین آج کل کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

متعلقہ عنوان :