جرمن حکومت کو اپنے ہی ادارے کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا،بے اے ایم ایف میں بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں

بدھ 30 مئی 2018 22:46

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) جرمن حکومت کو اپنے ہی ادارے کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانا پڑی،وفاقی ادارہ برائے ہجرت و ترک وطن(بے اے ایم ایف) میں بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے وفاقی ادارہ برائے ہجرت و ترک وطن(بے اے ایم ایف) میں بے قاعدگیوں پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

زیہوفر نے کہا کہ وہ حکومت کے نمائندے کے طور پر اس ادارے کی غلطیوں پر شرمندہ ہیں۔ جرمن وزیر بی اے ایم ایف کے بریمن دفتر میں بدعنوانی کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد حکومتی وضاحت پیش کر رہے تھے۔ اس ادارے کی ایک سابقہ سربراہ نے بنیادی ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم از کم بارہ سو پناہ گزینوں کی سیاسی پناہ کی درخواستیں منظور کی تھیں۔ ان واقعات کی چھان بین جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :