ملائشین وزیر اعظم کاگمشدہ مسافر طیارے کی دوبارہ تلاش کا اعلان،تلاش میں رکاوٹ کا باعث فنڈز کی عدم دستیابی قرار

بدھ 30 مئی 2018 22:45

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے گمشدہ مسافر طیارے کی دوبارہ تلاش کا اعلان کر دیا، تلاش میں رکاوٹ کا باعث فنڈز کی عدم دستیابی کو قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے مطابق نئے شواہد ملنے پر گمشدہ مسافر طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

آج بدھ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا اس مرحلے پر کسی ایسی چیز کی تلاش جاری نہیں رکھی جا سکتی، جسے ڈھونڈا ہی نہ جا سکتا ہو۔ ملائشیا ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ370 آٹھ مارچ 2014 سے لاپتہ ہے۔ کوالالمپور سے بیجنگ جانے والی اس پرواز پر 239 افراد سوار تھے۔ منگل سے ہی کوالالمپور حکام کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے بعد ایک نجی کمپنی نے جہاز کی تلاش روک دی ہے۔

متعلقہ عنوان :