اٹلی کا سیاسی بحران اقتصادی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے،سرمایہ کار

اٹلی بحران یورو اور امریکی بازار حصص پر اثر انداز ہو رہا ہے،حالیہ صورتحال یورو زون کے استحکام کے لیے خطرہ ہے

بدھ مئی 22:45

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) اٹلی کا سیاسی بحران اقتصادی بحران میں تبدیل ہو سکتا ہے، اٹلی بحران یورو اور امریکی بازار حصص پر اثر انداز ہو رہا ہے،حالیہ صورتحال یورو زون کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کا سیاسی بحران یورو اور امریکی بازار حصص کو متاثر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سرمایہ کاروں کے خیال میں یہ صورتحال یورو زون کے استحکام کے لیے خطرہ ہے اور اس طرح عالمی سطح پر ایک نیا اقتصادی بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ اٹلی میں تین ماہ قبل ہوئے انتخابات کے بعد ابھی تک کوئی حکومت قائم نہیں ہو سکی۔ عوامیت پسندوں اور دائیں بازو کے اتحاد کی حکومت سازی کی کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے۔ اٹلی یورپ کی تیسری بڑی معیشت ہے۔

متعلقہ عنوان :