پیرس کی خوبصورتی بچانے کے لئے مہاجر کیمپ خالی کروانے کے احکامات صادر

مہاجرین کو پیرس کے نواح میں بیس مختلف مقامات پر تعمیر کی گئی عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے گا، کولومب

بدھ مئی 22:45

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پیرس کی خوبصورتی بچانے کے لئے مہاجر کیمپ کو خالی کروانے کے احکامات صادر کر دئیے،مہاجرین کو پیرس کے نواح میں بیس مختلف مقامات پر تعمیر کی گئی عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت کے سب سے بڑے غیر قانونی مہاجر کیمپ کو خالی کرانے کا سلسلہ آج بدھ سے شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی وزیر داخلہ ژیرار کولومب کے بقول ان مہاجرین کو پیرس کے نواح میں بیس مختلف مقامات پر تعمیر کی گئی عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کے بقول اس دوران ان کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔ ایک نہر کے کنارے آباد اس مہاجر بستی میں تقریبا سترہ سو افراد خیموں میں رہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرانے کا کام اگلے ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔