Live Updates

نگران وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلی پنجاب کے ناموںپر جہانگیر خان ترین کا عمران خان کو قائل کر نے کا انکشاف

وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی سمیت کئی قائدین تحفظات کا اظہار کرتے رہے ‘اب بھی تحر یک انصاف میں تحفظات ہیں ‘ذرائع تحر یک انصاف کا دعویٰ

بدھ 30 مئی 2018 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) نگران وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلی پنجاب کے ناموںپر جہانگیر خان ترین کا چیئر مین عمران خان کو قائل کر نے کا انکشاف ‘وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی سمیت کئی قائدین تحفظات کا اظہار کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور نگران وزیر اعلی پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے نام سامنے آئے تو چیئر مین عمران خان اور شاہ محمود قر یشی سمیت کئی قائدین کی جانب سے اس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا مگر جہانگیر خان تر ین نے عمران خان کو اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور نگران وزیر اعلی پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کی نامزدگی سے تحر یک انصاف کو کسی قسم کاکوئی خطر ہ نہیں لیکن اب تحر یک انصاف میں نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور نگران وزیر اعلی پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے حوالے سے پارٹی کے اندر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات