ویمنزایشیا کپ،پاکستان ویمن ٹیم کا ملائشیا میں بھرپور ٹریننگ سیشن

قومی کرکٹرز نے تین گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے فٹنس اور نیٹ سیشن کیے

بدھ مئی 22:34

ویمنزایشیا کپ،پاکستان ویمن ٹیم کا ملائشیا میں بھرپور ٹریننگ سیشن
کولالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو ملائشیا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ملائشیا میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

قومی خواتین کرکٹرز ایک ہفتے سے زائد رہنے والے کیمپ میں بھرپور پریکٹس کررہی ہیں۔ قومی کرکٹرز نے تین گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے فٹنس اور نیٹ سیشن کیے۔ ہیڈ کوچ مارک کولز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس بھی کروائی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 3جون سے ہورہا ہے۔ ایونٹ میں پاک بھارت ویمن ٹیموں کا ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :