قومی ٹیم کے زخمی بلے باز بابراعظم کی وطن واپس پہنچ گئے

بدھ مئی 22:34

قومی ٹیم کے زخمی بلے باز بابراعظم کی وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) لارڈز ٹیسٹ کے دوران کلائی پر گیند لگنے سے فریکچر کا شکار ہونے والے بابر اعظم غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دوبئی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 23سالہ بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں کلائی پر بین اسٹوکس کی بال لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ڈاکٹروں کے مطابق بابر اعظم کی ریکوری کے لیے 6ہفتے لگ سکتے ہیں۔۔پاکستان کے لئے 13ٹیسٹ 41ون ڈے اور 20ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے بابر اعظم کی عدم موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کی درخواست نہیں دی جبکہ دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :