مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ‘سی ڈی اے نے ریسکیو آپریشن کیلئے این ڈی ایم اے کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا

بدھ 30 مئی 2018 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ شدت اختیار کرگئی‘ سی ڈی اے نے متعلقہ اداروں سے اگ پر قابو پانے کے لئے رابطہ ‘ این ڈی ایم اے کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ شدت اختیار کرگئی۔ آگ کے شعلے بلند ہونے سے قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سی ڈی اے نے متعلقہ اداروں سے آگ پر قابو پانے کے لئے رابطہ کرلیا جبکہ سی ڈی اے نے این ڈی ایم اے کو ہیلی کاپٹر فراہمی کے لئے خط لکھ دیا۔

متعلقہ عنوان :