چیئرمین جاوید اقبال کامبینہ بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کاشف ممتاز گوندل کے تاجر پر تشدد کا نوٹس

ڈی پی او منڈی بہائو الدین کو معطل ڈپٹی ڈائریکٹر کیخلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

بدھ 30 مئی 2018 22:36

چیئرمین جاوید اقبال کامبینہ بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل جن کو مبینہ بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کردیا تھا اس کی اپنے ساتھیوں سمیت منڈی بہائو الدین میں تاجر فیصل شہزاد کو تشدد کا نشانہ بنانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہائو الدین کو نیب کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتازگوندل کے خلاف تاجر فیصل شہزاد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او منڈی بہائو الدین نے چیئرمین نیب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نیب کے معطل ڈپٹی ڈائریکتر کاشف ممتاز گوندل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ سول لائن ضلع منڈی بہائو الدین میں ایف آئی اے درج کرکے نیب کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :