اسرائیل کی فرعونیت کا تماشا جاری،ڈرون طیاروں سے غزہ پر میزائیل داغے دئیے

بدھ 30 مئی 2018 22:36

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی فرعونیت کا تماشا جاری ہے، اسرائیل نے ڈرون طیاروں سے غزہ پر میزائیل داغے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری اسرائیلی ڈرون طیاروں نے الادار المدینہ نامی علاقے پر 3 اور حماس کی مسلح الغسام بریگیڈ کے مختلف ٹھکانوں پر دو میزائل داغے ۔علاوہ ازیں اسرائیلی فضائیہ نے مشرقی غزہ کے محلے الزیتون سے ملحقہ زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا ۔ عینی شاہدین کے بیانات اور اسرائیلی فوج نے ان حملوں کی تصدیق کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :