ایران،خاتون کے ہاںبیک وقت 6بچوں کا جنم، نومولود میں 4بیٹیاں اور 2بیٹے شامل

بدھ 30 مئی 2018 22:36

تبریز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ایرانی شہر تبریز میں خاتون نے بیک وقت 6بچوں کو جنم دے دیا، نومولود میں 4بیٹیاں اور 2بیٹے شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر تبریز میں ایک خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ 23 سالہ حاملہ خاتون کی زچگی کا یہ پہلا واقعہ تھا جس میں اس نے 4 لڑکیوں اور 2 بیٹوں کو جنم دیا ۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ان تمام بچوں کی پیدائش 27 ہفتوں کے بعد آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے مگر وہ صحت مند ہیں جن کا وزن 580 تا 960 گرام کے درمیان ہے۔