شام انسانی امداد کی ترسیل میں تعاون کرے،اقوام متحدہ کا مطالبہ

شام میں امداد کی ترسیل اشد ضروری ہے، نائب سیکریٹری مارک لو کاک

بدھ مئی 22:28

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) اقوام متحدہ نے شامی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل میں تعاون کیا جائے، شام میں امداد کی ترسیل اشد ضروری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے امور انسانی کے نائب سیکریٹری مارک لو کاک نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی امداد کی ترسیل میں ہم سے تعاون کرے ۔

(جاری ہے)

لوکاک نے سلامتی کونسل کو شام کی انسانی صورت حال کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے الغوطہ الشرقیہ پر کنٹرول کے بعد دو ہفتوں کے دوران تقریبا 10 ہزارافراد لوٹ چکے ہیں جس سے امداد کی ترسیل مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔ نائب سیکریٹری نے بتایا کہ شام نے دوما میں موجود 70 ہزار متاثرین کیلیے امداد کی ترسیل قبول کرلی ہے مگر ضروری اجازت ناموں کا حصول ابھی باقی ہے دوسری جانب ادلب شہر کی صورت حال بھی باعث تشویش ہے ۔ یاد رہے کہ شمالی حمص ،دوما اور جنوبی دمشق تک رسائی میں اقوام متحدہ کو مشکلات کا سامنا ہے کہ جہاں کی 2 ملین آبادی کا صرف 20 فیصد ہی امداد حاصل کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :