ْ امریکہ چین پر ایک اور ضرب لگانے کو تیار، چینی طلبہ کیلئے ویزہ پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ

ْ پالیسی کا اطلاق 11جون سے ہو گا،سختی کا مقصد امریکہ سے چین کو ڈیٹا منتقلی روکنا ہے

بدھ 30 مئی 2018 22:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) امریکہ چین پر ایک اور ضرب لگانے کو تیار ہے، چینی طلبہ کے لئے ویزہ پالیسی میں مزید سختی لانے کا فیصلہ کر لیا، سخت پالیسی کا اطلاق 11جون سے ہو گا،سختی کا مقصد امریکہ سے چین کو ڈیٹا منتقلی روکنا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے چینی شہریوں کیلیے ویزہ پالیسیاں مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد امریکہ سے چین کو ڈیٹا منتقلی روکنا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ نے چینی شہریوں کیلیے ویزہ پالیسیاں مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موضوع پر ٹرمپ انتظامیہ نے کسی قسم کا سرکاری بیان نہیں دیا مگر دفتر خارجہ کے ایک اعلی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں اعلی تعلیم کے خواہاں چینی طلبہ کیلیے حصول ویزہ میں بعض پابندیاں بڑھائی جائیں گی جن کا اطلاق 11 جون سے ہوگا۔ عہدے دار نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد امریکہ سے چین کو ڈیٹا منتقلی روکنا ہے ۔