وادی لیپہ کی شاہرات کھنڈرات میں تبدیل جبکہ نئے بننے والی شاہرات پر ناقص میٹیریل کا استعمال

بدھ 30 مئی 2018 22:28

وادی لیپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) وادی لیپہ کی شاہرات کھنڈرات میں تبدیل جبکہ نئے بننے والی شاہرات پر ناقص میٹیریل کا استعمال حکومتی کارکردگی پر سوالات کھڑے کرنے لگا کرپٹ مافیا کی کرپشن کے آگئے پل کون باندھے عوام کے سوالات وادی لیپہ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات اور وادی لیپہ سڑک کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کے درمیان مک مکا سڑک کی دیوار بندی میں ناقص میٹیریل کا نہ صرف استعمال بلکہ بجری اور کرش کی جگہ مٹی کا استعمال لوکل میٹیریل کے استعمال کے نام پر وادی لیپہ کے عوام کے ساتھ بڑا فراڈ جاری دو گروپوں کے درمیان مک مکاؤ اور مل کر کھاؤ کی پالیسی کے تحت سڑک کی تعمیر میں انتہائی بے ایمانی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق عوام وادی لیپہ کی جانب سے بار بار کیسرکوٹ ٹو چننیاں سڑک کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس پر اس سال حکومت نے تین کلومیٹر سڑک کی کشادگی اور پختگی کا ٹینڈر جاری کیا اور کام لگ گیا اور روڈ کی تعمیر پر ناقص میٹیریل کے استعمال کا سلسلہ شروع ہوا عوام علاقہ کی شکایت پر مقامی صحافیوں کی ٹیم موقع پر پہنچی جہاں صورت حال وہی تھی جس کا اظہار عوام نے کیا تھا اس پر صحافیوں کی ٹیم نے ٹھیکیدار سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے ورک آرڈر میں تحریر ہے کہ سڑک کی تعمیر میں لارنس پور کے میٹیریل کے بجائے لوکل میٹیریل ریت کرش بجری استعمال کیا جائے گا لیکن جو لوکل میٹیریل اس وقت استعمال کیا جا رہا ہے اس میں ستر فیصد مٹی اور تیس فیصد بھی میٹیریل نہیں ہے اور پوری بے شرمی کے ساتھ سڑک پر دیوار بندی کا کام جاری ہے عوام نے بڑے مطالبات بڑی محنت اور بڑی قربانیوں کے باعث حکومت سے سڑک منظور کروائی تھی آج اس پر جو میٹیریل استعمال کیا جا رہا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت جلد یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو جائیگی پھر کس نے لیپہ کے عوام کو سڑک دینی ہے ایک مخصوص گروپ کو ٹھیکہ دیکر وادی لیپہ کی تعمیرو ترقی کے نام پر لوٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی سب سے بڑی مثال کاکا شاہ گیلانی کہ ریشیاں سڑک جس پر ناقص میٹیریل کے استعمال کے ریکارڈ توڑے گئے آج تک کسی نے پوچھا تک نہیں جبکہ سڑک بننے کے ایک سال کے اندر اندر فارغ ہو گئی اور آج وہی کام کیسرکوٹ ٹو چننیاں روڈ کی تعمیر میں کیا جا رہا واد لیپہ کے عوام نے وزیراعظم آذاد کشمیر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی لیپہ سڑک پر ناقص میٹیریل کے استعمال کا نوٹس -