جامعہ کشمیر شعبہ امتحانات کی جانب سے طلبہ کیساتھ ناانصافیوں کاسلسلہ جاری

بدھ 30 مئی 2018 22:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) جامعہ کشمیر شعبہ امتحانات کی جانب سے طلبہ کیساتھ ناانصافیوں کاسلسلہ جاری گزشتہ عرصہ میں ہونے والے سمسٹر امتحانات میں متعدد طلباء کو ڈراپ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

لیکن میرٹ کو پامال کرتے ہوئے چند اساتذہ نے اپنی مرضی پسند و ناپسند کی بنیاد پر بعض ڈراپ طلباء کو پرموٹ کردیا جس کے باعث دیگر طلباء میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے وائس چانسلر جامعہ کشمیر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے طلباء کے ساتھ کی جانیوالی حق تلفی کا خاتمہ اور تمام طلباء کو مساوی بنیادوں پر امتحان کا موقع دیا۔