پریس فائونڈیشن نے فائونڈیشن کا ممبر بننے / ایکریڈیٹیشن کارڈ حاصل کرنے کی اہلیت رکھنے والوں سے تفصیلات طلب کر لیں

بدھ 30 مئی 2018 18:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن بورڈ آف گورنرز کے مورخہ 4 جنوری 2018ء کے فیصلہ کے مطابق پریس فائونڈیشن نے جملہ اخبارات اور نیوز ایجنسیز سے ایسے نمائندگان جو فائونڈیشن کا ممبر بننے / ایکریڈیٹیشن کارڈ حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں کی تفصیلات طلب کیں تاکہ ان کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیے جا سکیں اور انہیں ممبر شپ بھی دی جا سکے ۔

6 اداروں روزنامہ خبرنامہ مظفرآباد ، روزنامہ صبح نو مظفرآباد ، روزنامہ جہان پاکستان اسلام آباد ، روزنامہ اُمت راولپنڈی ، آئی این پی نیوز ایجنسی اسلام آباد ، روزنامہ دی نیشن لاہور اور روزنامہ سیاست مظفرآباد نے اپنے نمائندگان کی تفصیل فراہم کی ۔ ان اداروں کے نمائندگان کے ایکریڈیٹیشن کارڈز کے اجراء کی منظوری سیکرٹریٹ آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن نے جاری کر دی ہے جلد ہی ان کے ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ باقی اخبارات اور نیوز ایجنسیز بھی اپنے نمائندگان کی تفصیل جلد از جلد دفتر پریس فائونڈیشن کو فراہم کریں تاکہ ان کے نمائندگان کو ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کیے جا سکیں ۔ فائونڈیشن ویلفیئر کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں کی تکمیل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک 2018ء کے ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری نہیں ہو جاتے ۔ فائونڈیشن کے پاس مالی امداد کے بہت سے کیسز زیر التواء ہیں اور ان کی تکمیل اسی صورت میں ممکن ہے کہ ادارے اپنی فہرستیں فراہم کریں اور کارڈز کے اجراء کا مرحلہ مکمل ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :