آل جموںوکشمیر جے یو آئی حکومت کو با اختیار بنانے کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے ‘کشمیر کونسل ایکٹ کے تحت بنائی گئی ہے جس کو آئینی تحفظ دے کر با اختیار بنایا جا رہا ہے

آل جموںوکشمیر علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری عبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ کا بیان

بدھ 30 مئی 2018 18:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) آل جموںوکشمیر جے یو آئی حکومت کو با اختیار بنانے کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے کشمیر کونسل ایکٹ کے تحت بنائی گئی ہے جس کو آئینی تحفظ دے کر با اختیار بنایا جا رہا ہے لیکن حکومت بعض اداروں کو ختم کرنے کے درپے ہے جو حکومت کی انتہائی ناکامی اور بوکھلاہٹ ہے حکومت نے پہلے شریعت کورٹ کو ختم کیا پھر شریعہ اپیلنٹ بینچ کا لولی پاپ دیا اور ایکٹ میں ترمیم کر کے عالم جج کا وعدہ کیا گیا لیکن حکومت اپنے کیے ہوئے وعدے سے انحراف کررہی ہے اور عالم جج کی قابلیت میں ترمیم کرنا چاہتی ہے جس سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت کو اسلام کے تشخص کو برقرار رکھے والے اداروں سے سخت نفرت ہے یہ اقدام حکومت کی انتہائی ناکامی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آل جموںوکشمیر علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری عبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے علمائے کرام سے کیے ہوئے وعدے کے مطابق شریعہ اپیلنٹ بینچ کو آئینی تحفظ دینا چاہئیے اور عالم جج کی پوسٹ پر کسی عالم شخص کی ہی تعیناتی کی جائے۔ اس طرح قاضی صاحبان کی اًپ گریڈیشن کے معاملات کو بھی یکسو کیا جانا ضروری ہے کتنی نا انصافی ہے کہ انصاف دینے والوں کو انصاف نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اپنے کیے ہوئے وعدے پورے نہ کیے تو حکومت بھی اپنے انجام کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :