سپیکر شاہ غلام قادر نے نیلم ویلی کو 60سال پیچھے دھکیل دیا ہے ‘ مسلم لیک (ن) کے دو سالہ دور میں شاہ غلام قادر نے کوئی ایک بھی تعمیر وترقی کا کام نہیں کیا‘سابقہ دور حکومت کے منصوبے اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں

تحریک انصاف آزادکشمیر کے نائب صدر حاجی گل خنداں کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 18:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) سابق وزیر و تحریک انصاف آزادکشمیر کے نائب صدر حاجی گل خنداں نے مرکز ی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر شاہ غلام قادر نے نیلم ویلی کو 60سال پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ مسلم لیک ن کے دو سالہ دور میں شاہ غلام قادر نے کوئی ایک بھی تعمیر وترقی کا کام نہیں کیا۔

سابقہ دور حکومت کے منصوبے اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔ میں نے ان سے بڑا جھوٹا آج تک نہیں دیکھا۔ شاہ غلام قادر کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں ۔ عید کے بعد مشن ایکسپوز لانچ کرینگے ۔صحافیوں کو لے جا کر شاہ کے سارے دعوئوں کو زمین پر دکھائینگے ۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگا۔ ہماری عزتیں محفوظ نہیں ۔ لڑکیا ں اغواء ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل جیسی لعنت آگئی ۔

قتل و غارت عام ہے ۔محکموں میں مرضی کے آفیسر لگا رکھے ہیں۔ ہر منصوبے اور سکیم پر برائے راست ایڈوانس کمیشن وصول کیاجاتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ مرکزی رہنماء راجہ الیاس اور میاں بدررسول بھی تھے۔ گل خنداں نے مزید کہاکہ شاہ غلا م قادر نے نیلم کے عوام کو وزیر اعظم بننے کا دھوکہ دے کر ووٹ لئے ۔ نواز شریف کو تائو بٹ لے جا کر سی پیک کا لولی پاپ دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ جاگراں 15کلومیٹر سڑک ‘ شاردہ تا کٹن 12کلومیٹر سٹرک ورلڈ بینک کی سکیمیں ہیں جو 2015میں منظور ہوئیں ۔ آٹھمقام تاکیل 70کلو میٹر سڑک کیل تا پھلاوئی 22کلومیٹر سٹرک کے حوالے سے بھی جھوٹ بولا ہے ۔ ایک روپے کا کام نہیں ہوا۔ 30کلومیٹر نوسیری تا اٹھمقام سڑک پہلے چائنہ نے بنائی تھی اب ڈوز رلگا کر سٹرک تباہ کردی ہے۔ دو گھنٹوں کا سفر 4گھنٹو میں طے ہوتا ہے۔

ہر منصوبے میں کمیشن ہے ۔ وزیر اعظم کمیونٹی پرواگرام بھی کمیشن کی نذر ہوگیا ۔ این ٹی ایس میں 48نمبر پر آنیوالے کو لگادیا گیا ۔ متاثرہ امیدوار نے عدالت سے انصاف لیا۔نیلم کے چار ایم فل لڑکے سبزی میڈی میں مزدوری کرتے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کے 10کروڑ کے منصوبے کا مکمل کرنیکا بھی جھوٹ بولا ۔ 6روپے کا ناقص پائپ 18روپے میں آگے دے کر کمیشن کمایا گیا۔

سارے پائپ پھٹ گئے۔ شاہ غلا م قادر حقیقت میں مہاجر نہیں ان کے دادا بنگلہ دیش سے کراچی اور والد کراچی سے کالی ٹینکی آئے ۔کالی ٹینکی سے کروڑوں کی کوٹھی کا سفر کیسے مکمل کیا جواب دیں۔ شاہ غلام قادر نااہل ‘چورہیں۔ وہ جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعمیر و ترقی کو تو چھوڑ دیں ہماری عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ ملزمان کیخلاف کارروائی کرنیوالے اہلکاروںکو تبدیل کردیا جاتا ہے۔ شاہ غلام قادر لوگوں کو اب کہتے ہیں میرے راستے میں فاروق حیدر رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سردار عبدالقیوم کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ عید کے بعد صحافیوں کو نیلم لے جاکر جھوٹی تعمیرو ترقی سامنے لائیں گے۔ غریبوں کے زکوٰة فنڈبھی کھائے جارہے ہیں۔