آئی جی سندھ نے کانسٹیبل کی شہادت پر رپورٹ طلب کر لی

بدھ 30 مئی 2018 17:19

آئی جی سندھ نے کانسٹیبل کی شہادت پر رپورٹ طلب کر لی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کانسٹیبل کی شہادت پر رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے شہید بے بظیر آباد کے تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل علی کی شہادت کے واقعہ پر ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پولیس پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تفتیش کے جملہ پہلوئوں کی جدید تیکنیکس کی بدولت نتیجہ خیز بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔