اسلام آباد پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائیاں، پانچ جواریوں سمیت 16ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی نقدی ، آلات قماربازی، اسلحہ معہ ایمو نیشن ہیرئو ئن اور ما ل مسروقہ بر آمد ،مزید تفتیش جاری

بدھ 30 مئی 2018 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران پانچ جواریوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے دائو پر لگی نقدی ، آلات قماربازی، اسلحہ معہ ایمو نیشن ہیرئو ئن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 76 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت بر ئو ے کا رلا ئیں اور جر ائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہر یو ں کی ہر ممکن مدد کر یں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلا م آباد نجیب الر حمان بگو ی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ،ان احکامات روشنی میںاسلام آباد پولیس نے پا نچ جواریوں سمیت16ملزمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ بنی گالہ پو لیس کے اے ایس آئی محمد حنیف نے دوران گشت ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، جبکہ اے ایس آئی ثاقب پرویزنے ملز م یاسر گلشن کو گرفتار کر کے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔

تھانہ کراچی کمپنی پو لیس کے سب انسپکٹر محمد نواز چوری کی واردات میں ملوث ملزم طلعت محمد سے ما ل مسروقہ بر آمد کر لیا۔تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے دوران گشت ملزم عاصم علی سی170گر ام ہیر وئن برآمد کر لی، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے اے ایس آئیز فیا ض اکبر اور مہد ی خان نے دو ملزمان جو اد علی اور سبحا ن اللہ سے دو عدد آ ہنی مکے بر آمد کر لیے۔

تھا نہ کو رال پولیس کے اے ایس آئی شاہد زمان نے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا،تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی ازکا ر حسین نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث چار افراد کو گرفتار کر لیا،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی محمد رئیس نے غیر محفو ظ طریقہ سے ڈیزل فروخت کر نے دو ملزمان محمد سر فراز اور عاطف حسین کو گرفتار کر لیا،سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی انعام اللہ معہ ٹیم نے تھا نہ نو ن کے علا قہ چشتیا ں آ باد میں چھا پہ مار کرکی پا نچ جو اریو ں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا، ملزمان میں وقاص ، شوکت ، محمد جا وید ، عبد القیو م اور سید نذر عباس شامل ہیں ، ملزمان سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی 42ہزار500روپے اور آ لا ت قما ر با زی بر آمد کرلی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 76 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ایس ایس پی اسلام آبادنجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت بر ئو ے کا رلا ئیں اور جر ائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہر یو ں کی ہر ممکن مدد کر یں ۔