پسنی، آنیوالے انتخابات میں پیپلز پارٹی مخالفین کو شکست سے دوچار کریگی ،مجید بزنجو

بدھ 30 مئی 2018 17:14

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی مکران کے سینئررہنما مجید بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی اور ڈویژنل قائدین کو پسنی کا دورہ کرکے پارٹی کو پسنی میں مذید فعال اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی اور مرکزی قائدین کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سے پارٹی ورکر مایوس ہوں گے۔ جس کا فائدہ دوسرے سیاسی پارٹیاں اٹھائیں گے۔

پیپلز پارٹی اس وقت مکران میں مضبوط پوزیشن میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی مخالفین کو شکست سے دوچار کرے گا۔ پارٹی مکران میں روز بروز مقبول ہوتا جارہا ہے۔ مگر صوبائی اور ڈویژنل قائدین کو چاہئے کہ وہ پسنی سمیت مکران کا دورہ کرکے پارٹی کو مذید منظم کیا جائے۔ کیونکہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے صوبائی قائدین کا ورکروں کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔ مجید بزنجو نے مزید کہا کہ اس وقت بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گا۔بلوچستان اور مکران میں بھی پیپلز پارٹی مضبوط پوزیشن رکھتا ہے۔