ہالا ،مٹیاری کی شاہی بازار سے سونار، جنرل اسٹور کی تین دوکانوں سے لاکھوں روپیہ کی چوری کی وادات ،تاجروں کا احتجاج شاہی بازار بند

بدھ 30 مئی 2018 17:17

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) مٹیاری کی شاہی بازار سے سونار، جنرل اسٹور کی تین دوکانوں سے لاکھوں روپیہ کی چوری کی وادات ،تاجروں کا احتجاج شاہی بازار بند۔

(جاری ہے)

مٹیاری شہر کی شاہی بازار میں تین سونار اور جنرل اسٹور دوکانوں کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد کی جانب سے ہزاروں روپیہ نقدی سمیت دیگر اشیاء سمیت لاکھوں روپیہ کی چوری کی واردات کرکے فرار ہوگئے جس کے خلاف متاثرین تاجراشفاق ،زوہیب ،عمیر میمن کی قیادت میں وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیاتاجروں کی جانب سے شاہی بازار میں شٹرڈاؤن بھی کی گئی ،مظاہرین کا کہنا تھا کے پولیس عوام کوتحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے جس کے باعث شہرمیں دلیرانہ واردات ہوئی ہیں انہوں نے آئی جی سندہ دیگرحکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔