حکومت نے سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کی ترقی کیلئے 11نئی سکیمیں متعارف کرا دیں

بدھ 30 مئی 2018 17:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) حکومت نے سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کی ترقی کیلئے 11نئی سکیمیں متعارف کرا دیں، اس مقصد کیلئے مالی سال 2018-19ء میں 86 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کر دی گئی ہے۔ شیڈول کے مطابق نئی سکیموں میں 25 کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی قائم کرنے کا منصوبہ ہے جہاں اعلیٰ تعلیم پر توجہ دی جائیگی۔

(جاری ہے)

مسابقتی ریسرچ پروگرام کیلئے بیس کروڑ روپے جبکہ سمندر کی سطح میں اضافے کی مانیٹرنگ،انڈس ڈیلٹا میں زمینی کٹائو اور ساحلی شہروں میں سیلاب کی روک تھام کے دوسرے اہم منصوبے کیلئے بھی اتنی ہی رقم مختص کی گئی ہے۔ماڈل سائنس سکول غازی وال کے قیام کیلئے دس کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں۔ نئے مالی سال میں تین کروڑ کی لاگت سے سولر اینڈ الائیڈ ایکوئپمنٹ کیلئے پاک۔

کورے ٹیسٹنگ فسیلیٹی قائم کرنیکا بھی منصوبہ ہے جبکہ میڈیسنل بوٹانک میڈیسن پی سی ایس آئی آر لیبس کمپلیکس پشاور کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی تین کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اٹک کے انجینئرنگ و کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن کیلئے دو کروڑ جبکہ دیگر تین منصوبوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔