یو ایس ایجوکیشنل فاونڈیشن پاکستان نے پاکستانی مڈکیریئر پروفیشنلز کیلئے ہوبرٹ ایچ ہیمفرے فیلو شپ سکالرشپس کا اعلان کر دیا

بدھ مئی 17:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) یو ایس ایجوکیشنل فاونڈیشن پاکستان نے پاکستانی مڈکیریئر پروفیشنلز کیلئے ہوبرٹ ایچ ہیمفرے فیلو شپ سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام ایک سالہ گریجویٹ سطح کے نان ڈگری اکیڈمک کورس ورک اور متعلقہ پیشہ وارانہ آرگنائزیشن میں انٹرن شپ پر مشتمل ہے۔ پروگرام مکمل کرنے کے فوری بعد شرکاء کی پاکستان واپسی لازمی ہے۔ درخواست گزاروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ پاکستانی شہریت کا حامل ہو اورانگریزی زبان پر مکمل عبور رکھتا ہو۔درخواستیں وصول کرنیکی آخری تاریخ 18جولائی ہے۔

متعلقہ عنوان :