الیکشن کمیشن ،عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز

ضلع کورنگی اور ایسٹ کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں آویزاں کردی گئیں

بدھ مئی 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کیلئے ضلع کورنگی اور ایسٹ کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں آویزاں کردیں گئیں ہیں۔لسٹیں مقامی عدالت،، دفتر اور آر اوز کے کیمپ آفس پر آویزاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان لسٹوں کے ساتھ شہریوں کے لئے اعتراضات سے متعلق نوٹس بھی لگایا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق پولنگ اسٹیشن فہرست پر اعتراضات 21 دن میں ڈی آر او کورنگی دفتر میں داخل ہونگے تاہم اعتراضات کنندہ کو اسی حلقے کا رجسٹرڈ ووٹر ہونا لازم ہوگا اور اعتراض کنندہ مختصر اعتراضات اور ووٹر بلاک کوڈ دیکھ کر داخل کرے گا جبکہ 21 یوم کے بعد کوئی اعتراج وصول نہیں کیا جائے گا۔