ناظر ملیر کورٹ نے بجنور ہائوسنگ سوسائٹی کا قبضہ خالی کرانے کیلئے ایس ایس پی ملیر، اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے

بدھ 30 مئی 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ناظر ملیر کورٹ نے بجنور ہاوسنگ سوسائٹی کا قبضہ خالی کرانے کے لئے ایس ایس پی ملیر، اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ناظر ملیر کورٹ نے بجنور ہاوسنگ سوسائٹی کا قبضہ خالی کرانے کے لئے ایس ایس پی ملیر، اسسٹنٹ کمشنر گلجرار ہجری، ایس ایچ او ایس پی انکروچمنٹ اور دیگر حکام کو یکم جون کے نوٹس جاری کردیئے۔

۔ناظر ملیر کورٹ کی جانب نوٹس میں متعلقہ حکام کو یکم جون تک بجنور ہاوسنگ سوسائٹی کی زمین پر قائم غیرقانونی تعمیرات منہدم کرکے قبضہ خالی کا حکم دیا گیا ہے۔۔واضح رہے کہ عدالت اس سے قبل پولیس، رینجرز، ایس ایس انکروچمنٹ اور دیگر حکام کو سوسائٹی کی زمین خالی کا حکم دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :