روفی بلڈرز کے مالکان رؤف احمد ودیگر کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں پر نیب حکام سے جواب طلب

بدھ مئی 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے روفی بلڈرز کے مالکان رؤف احمد ودیگر کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں پر نیب حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 12جون تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں روفی بلڈرز کے مالکان رؤف احمد ودیگر کی ضمانتوں سے متعلق سماعت ہوئی ۔۔عدالت میں ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب نے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست مسترد کردی ہے یہ دوسری بار ہوا کہ پلی بارگین کی درخواست مسترد کی گئی عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹرسے استفسارکیا کہ کون سی ایسی وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر پلی بارگین کی درخواست مسترد کی گئی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پلی بارگین کی درخواست مسترد ہونے کی دیگر وجوہات کا علم نہیں عدالت کا کہنا تھا کہ نیب وضاحت کرے کیوں پلی بارگین کی درخواست مسترد کی گئی نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان متاثرین مارکیٹ ویلیو کے حساب سے رقوم واپس نہیں کر رہے جبکہ سرکاری وکیل شہاب سرکی کا کہنا تھا کہ ملزمان پلاٹ اوررقوم واپس کرنے کو تیار ہیں بعض متاثرین کو پلاٹ بھی دیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیب حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ تمام ملزمان پر سپر ہائی وے پر غیر قانونی پلاٹ کو رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرنے کے الزامات ہیں۔