کراچی، انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے فنڈز میں خوردبرد کے خلاف دائر درخواست پر تحقیقات کا حکم

بدھ 30 مئی 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے فنڈز میں خوردبرد کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار انسداد دہشت گردی عدالت اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے فنڈز میں خوربرد کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست محکمہ داخلہ انسداددہشت گردی کے ملازم محمد جنید خان کی جانب سے دائر کی گئی جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے لئے جاری فنڈ میں رجسٹرار عبدالوحید کھوسو ملوث ہیں جو ملازمین کے لئے جاری فیڈز میں کرپشن کررہے ہیں۔عدالت نے دائر درخواست پر انسداددہشت گردی عدالت نے رجسٹرار اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :