ایس ایچ اوکلفٹن کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے والاملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو زخمی ڈکیت سمیت 8 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

بدھ 30 مئی 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) درخشان تھانے کی حدودمیں ایس ایچ اوکلفٹن کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے والاملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، دوسری جانب مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو زخمی ڈکیت سمیت 8 سے ذائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزم سے اسلحہ موٹرسائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق رات گئے درخشاں تھانے کی حدودمیں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیاجوبعدمیں دوران علاج دم توڑگیا،، ایس ایس پی ساؤتھ سرفرازنوازکے مطابق ہلاک ملزم نے گزشتہ ماہ اپریل میں کلفٹن تھانے کے ایس ایچ اوچودھری شاہد کودوران ڈکیتی مزاحمت پرزخمی کیاتھاجب کہ فائرنگ کے واقعے میں ہیڈکانسٹیبل ہدایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے، ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ایازکے نام سے کرلی گئی ہے جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمدکی گئی ہے،ادھرفیروزآبادتھانے کی حدودمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزم گرفتارکرلیے، پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ،مسروقہ سامان اورموٹرسائیکل برآمدکی گئی ہیں، پاکستان بازارپولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

پاپوش پولیس نے اسٹریٹ کرمنل سلیمان خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ۔ملزم ماضی میں گرفتار ہوچکا ہے۔ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز علی نواز، محمد اسلم اور خالد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان بھی برآمد کیا۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکی وارداتیں کرتے تھے اور پہلے بھی مختلف تھانوں میں گرفتار ہوچکے ہیں، فرئیر پولیس نے اسٹریٹ کرمنل بشارت عرف عباس کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ کلری اور ڈاکس پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا گیا