ْطلباو اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کاد ورہ

بدھ مئی 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) نیو ایرا پرائمری سکول‘ حاجی کوٹ‘ شاہدرہ لاہور کے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور مدرسہ روضتہ الاطفال‘ نزد بدھ بازار شیراز ٹائون‘ باگڑیاں لاہور کے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین‘ الله بخش روڈ‘ ٹائون شپ لاہور اور گورنمنٹ اقرا تحفیظ القرآن‘ ماڈل کالونی‘ کیو بلاک‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 160تھی۔

متعلقہ عنوان :